چینی صدر کا نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر نیپالی صدر سے ہمدردی کا اظہار

0

چین تلاش و بچاؤ میں ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، شی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر نیپالی صدر رام چندر پوڈیل کے نام ہمدردی کا پیغام بھیجا۔جمعہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چینی حکومت اور عوام کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ساتھ گہری تعزیت اور ان کے اہلِ خانہ، زخمیوں اور آفت زدہ علاقوں کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور نیپال مشترکہ مستقبل کے حامل ہمسایہ ممالک ہیں۔ چین تلاش و بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں نیپال کی فعال طور پر مدد کرنے اور اپنی استعداد کے مطابق ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے عوام اس آفت پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے وطن کی تعمیرِ نو میں کامیاب ہوں گے۔ اسی روز چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے نیپال کے وزیراعظم بالندرہ شاہ کے نام بھی ہمدردی کا پیغام بھیجا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.