جاپانی فوج کے جارحیت کے جرائم کو ہم ہرگز فراموش نہیں کر سکتے، جاپان کے سابق وزیراعظم
ٹوکیو:جاپان کے اوکیناوا پریفیکچر میں "جنگ نہیں، امن” کے عنوان سے بنائے گئے سنگِ مرمر کے نقش اور "چین۔جاپان دوبارہ کبھی جنگ نہیں کریں گے” مانومنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سابق وزیراعظم یوکیو ہاتویاما نے کہا کہ چین کے خلاف جاپان کی جارحیت نے چینی عوام کو بے پناہ مصائب سے دوچار کیا۔ انہوں نے جاپان کی ماضی کی جارحیت پر گہری خود احتسابی اور دلی معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کو تاریخ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ دہرانا چاہیے۔یوکیو ہاتویاما نے کہا کہ پہلی چین۔جاپان جنگ کے بعد ایک طویل عرصے تک جاپان نے چینی عوام کو بے پناہ مصائب سے دوچار کیا، چین کے مختلف علاقوں میں بے شمار لوگوں کی جانیں لیں اور لاتعداد خاندانوں کی معمول کی زندگی تباہ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ نان جنگ قتل عام، چھونگ چھنگ پر بمباری اور حیاتیاتی و کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سمیت جاپانی فوج کی جانب سے کیے گئے جارحیت کے جرائم کو ہم ہرگز فراموش نہیں کر سکتے۔
