چین کی غیر مادی ثقافتی ورثے کو مسلسل فروغ دینے کی موثر کوششیں
بیجنگ :غیر مادی ثقافتی ورثہ چینی تہذیب کی بہترین روایتی ثقافت کا ایک اہم حصہ اور چینی تہذیبی ورثے کی مسلسل منتقلی کی جیتی جاگتی گواہی ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ غیر مادی ثقافتی ورثے کے منظم تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، عوام کے بڑھتے ہوئے روحانی و ثقافتی تقاضوں کو بہتر طور پر پورا کیا جائے اور ثقافتی اعتماد و خود انحصاری کو فروغ دیا جائے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی مرکزی کمیٹی نے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور منتقلی کو انتہائی اہمیت دی ہے، متعدد اہم فیصلے اور انتظامات کیے ہیں اور غیر مادی ثقافتی ورثے کو تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی کے ذریعے جدید زندگی میں شامل کرتے ہوئے اسے عہدِ حاضر کی نئی رونق عطا کی ہے۔یونیسکو کی 21ویں غیر مادی ثقافتی ورثے کی کانگریس جلد ہی فوجیان کے شہر شیا من میں شروع ہونے والی ہے۔ یہ کانگریس پہلی مرتبہ چین میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانگریس کے دوران "چینی کھانوں” کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ "روایتی چائے سازی کی تکنیک اور اس سے متعلقہ رسومات” اور "جشن بہار” کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں کامیاب اندراج کے بعد یہ چین کی جانب سے عالمی سطح پر نامزد کیے جانے والے نئے منصوبوں میں ایک اور اہم اضافہ ہے، جو عالمی برادری کے سامنے چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی متنوع خصوصیات اور گہری ثقافتی بنیاد کو اجاگر کرے گا۔
