وزیراعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دے دی

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے مسائل پر گرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو ہوا سو ہوا‘بندوق اٹھانا قابل قبول نہیں‘جو اپنا راستہ درست کرنے کیلئے تیار ہیں انہیں خوش آمدید کہنا چاہئے ‘ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں شامل کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، مسائل کے حل کا بہترین طریقہ مشاورت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے۔

تمام جائز شکایات دور کریں گے‘وزیر اعظم نے ڈائیلاگ کی یہ دعوت گزشتہ روز بلوچستان نیشنل ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے دی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی‘وفاقی وزراء‘ ارکان اسمبلی‘ بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور عمائدین نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈائیلاگ کا مقصد صرف حکومت کی بات سنانا نہیں بلکہ شرکا اور بلوچ عوام کی بات سننا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.