بنگلا دیشی اوپنر محمود الحسن جوئے پہلے ٹیسٹ سے باہر
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے دورے پر آئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر محمودالحسن جوئے انجری کے باعث پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آئوٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق محمودالحسن جوئے گروئن انجری کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہوئے جنہیں پاکستان شاہینز کے خلاف میچ کے دوران درد محسوس ہوئی۔
ایم ار آئی اسکینز کے مطابق محمودالحسن جوئے کو دائیں طرف گریڈ ون نوعیت کی گروئن انجری ہوئی جو قومی ٹیم کے ساتھ ہی ری ہیب کریں گے، بنگلادیشی بیٹر دوسرے ٹیسٹ کی دستیابی کے لیے پرامید ہیں۔