بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کی میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے زیراہتمام "ایس سی او فلم اینڈ ٹیلی ویژن ویک ” کا باضابطہ افتتاح ہوا۔چھنگ ڈاؤ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں فنی پرفارمنس، اسکریننگ لسٹ کی ریلیز، سرگرمی میں شامل فلموں کا تعارف، میڈیا انٹیگریشن ایکشن، اور چھنگ ڈاؤ میں فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے وسائل کے تعارف سمیت متعدد سرگرمیاں شامل رہیں۔
ایک ویڈیو تقریر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ثقافتی اور فنی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے اس سرگرمی کے کردار کو انتہائی سراہتی ہے اور یقین رکھتی ہے کہ "ایس سی او فلم اینڈ ٹیلی ویژن ویک ” نہ صرف بہترین آڈیو اور ویژل ضیافت پیش کرے گا بلکہ رکن ممالک کے مابین دوستی کو مستحکم کرنے میں بھی کردار ادا کرے گا۔