شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیانجن سمٹ نتیجہ خیز  ثابت ہوگی،  سیکرٹری جنرل ایس سی او

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی سمٹ 31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہو گی۔ایس سی او کے سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف نے سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سربراہی اجلاس میں اہم سیاسی اور معاشی دستاویزات کا ایک سلسلہ جاری کیا جائے گا، جن میں تھیانجن اعلامیہ بھی شامل ہوگا ، جو بین الاقوامی ہاٹ ایشوز کے ساتھ ساتھ سیاست، سلامتی اور معیشت جیسے مختلف شعبوں میں حالیہ عالمی صورتحال پر رکن ممالک کے رہنماؤں کے موقف کی عکاسی کرے گا۔ اس کے علاوہ اگلے 10 سال کے لئے ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی بھی جاری کی جائے گی۔یرمیک بائیف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک متحرک اور لچکدار تنظیم ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی کشش اور موثر کارکردگی "شنگھائی اسپرٹ” کے اصولوں کی پاسداری میں مضمر ہے۔ دوسرا یہ کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے باہمی اتفاق رائے کے اصول پر عمل کیا جاتا ہے، اور یہ ایک مکمل طور پر پرامن اور تعمیری نوعیت کی تنظیم ہے جس کا مقصد محاذ آرائی نہیں بلکہ ترقی کو فروغ دینا، امن برقرار رکھنا اور باہمی اعتماد کو بڑھانا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ صدر کی حیثیت سے چین کی کارکردگی کے بارے میں یرمیک بائیف نے کہا کہ چین کی سرگرمیاں توانائی، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور غربت میں کمی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے تبادلے اور صحت عامہ جیسے بہت سے اہم شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں، جس نے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایاں پیش رفت کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔

یرمیک بائیف کا ماننا ہے کہ چین کے قومی گورننس سسٹم نے واقعی قابل ذکر نتائج دکھائے ہیں۔ چین کا قومی گورننس سسٹم ہمیشہ عوام کی ضروریات کے مطابق رہا ہے، ملک کے تمام خطوں میں نسبتاً متوازن ترقی ہو رہی ہے، اور چین کے عوامی سلامتی کے نظام کو بھی وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.