پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ آگئی

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پمز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے سے متعلق انتظامیہ نے ابتدائی بیان جاری کردیا، جس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ صبح 6 بج کر 38 منٹ پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق نرسری کے اندر چنگاری بھڑکی اور چند سکینڈ میں شدید آگ پھیل گئی، انکیوبیٹر پر آکسیجن پوائنٹس کے باعث آگ نے اچانک شدت اختیار کی۔

پمز انتظامیہ کے مطابق 2 ڈاکٹرز اور 2 نرسز نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، سیکیورٹی عملہ بھی مدد کے لیے پہنچا، عملے نے بچوں کو نکالنے کےلیے 2 مرتبہ نرسری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بج کر 39 منٹ پر دھماکا ہوا۔ چھتیں گر گئیں، ڈیوٹی عملے نے نرسری سے ملحقہ کمرے سے 4 بچوں کو بحفاظت نکالا، ریسکیو کے دوران 3 ماؤں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسی منزل پر قائم گائنی وارڈ کے 73 مریضوں کو بھی چند منٹ میں بحفاظت نکالا گیا۔ اسپتال میں نصب 35 فائر ایکس ٹنگوشرز عملے نے آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق تمام ایمرجنسی ایگزٹس مکمل طور پر کھلے اور فعال تھے، نوزائیدہ بچوں کی اموات پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.