بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے درمیان کیے گئے ایک سروے کے مطابق 87 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ چین ایک "سپر بائر” اور "سپر سیلر” کی حیثیت سے عالمی تجارت میں مضبوط اعتماد پیدا کر رہا ہے، جبکہ نام نہاد "چائنا شاک” یا "چائنا اسکویز” کا بیانیہ محض بے بنیاد دعویٰ ہے۔سروے میں 84.7 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار، چینی مصنوعات کی بنیادی مسابقتی طاقت ہیں۔
80.2فیصد نے نشاندہی کی کہ چین کی زیادہ تر برآمدات ایسی مصنوعات پر مشتمل ہیں جو دوسرے ممالک یا تو تیار نہیں کر سکتے یا جن کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے، جو کہ عالمی سطح پر محنت کی تقسیم اور تقابلی برتریوں کا ایک فطری نتیجہ ہے۔رواں سال کے پہلے سات ماہ میں، چین کے 150 سے زائد تجارتی شراکت داروں کی جانب سے، کی جانے والی درآمدات میں مثبت نمو ریکارڈ کی گئی۔
سروے کے مطابق 89.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین نےمتعدد ممالک کے لیے نمایاں روزگار اور ٹیکس آمدنی کے مواقع پیدا کیے ہیں، جبکہ 90.9 فیصد نے کہا کہ چین نے زیادہ وسائل پر مبنی اور برآمدی معیشتوں والے ممالک کو اپنی اقتصادی ترقی میں مدد فراہم کی ہے، جس سے جامع اقتصادی عالمگیریت کو مؤثر طور پر فروغ ملا ہے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبان کے پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا۔ سروے کے آغاز کے 24 گھنٹوں کے دوران، 8,864 نیٹیزنز نے اس میں حصہ لیا اور اپنی آرا کا اظہار کیا۔
