پاکستانی شہریت سے انکار پر سلمیٰ آغا کو تنقید کا سامنا

0

لندن (شوبز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف سینئر اداکارہ سلمیٰ آغا پاکستانی شہریت سے انکار کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

حال ہی میں سلمیٰ آغا نے پاکستانی شہریت سے انکار کیا تھا، بھارت میں بطور پاکستانی نژاد کے پہچان بنانے والی سینئر اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میرے پاس کبھی پاکستانی شہریت تھی ہی نہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرا پورا خاندان تقسمِ ہند کے بعد برطانیہ منتقل ہوگیا تھا اور اب تمام اہلِ خانہ کے پاس برٹش پاسپورٹ ہے جبکہ مجھے 2017ء میں بھارتی پی آئی او جاری کیا گیا تھا، جو مجھے برطانوی پاسپورٹ رکھنے کے باوجود بھارت میں ایک شہری جیسے حقوق کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ مجھے یہ کارڈ اس لیے ملا کیونکہ میری دادی کا تعلق امرتسر سے تھا۔

سلمیٰ آغا کے اس مؤقف پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ کے پاس اب بھی بھارتی شہریت نہیں ہے، کیونکہ بھارت میں دوہری شہریت کی اجازت نہیں، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ آپ کے والد کا گھر کراچی میں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.