جس قدر ممکن ہو عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے، وزیراعظم

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جس قدر ممکن ہو عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے،وزیر اعظم نے یہ ہدایت بدھ کے روز وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سےملاقات کے دوران دی ،وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ ڈیزل کی مقدار کا زیادہ تر حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے۔

انہوں نے وزیرِ پیٹرولیم کو فوری کراچی پہنچنے اور ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریفائنری کے ساتھ مشاورت ہوئی ہے،انہوں نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، فائدہ عوام کو منتقل کریں گے،جنگ کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.