دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل گہرا ہوا ہے، شی
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے ہاکائندے ہچلیما کو جمہوریہ زیمبیا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو مرتبہ ملاقات ہوئی اور انہوں نے مشترکہ طور پر چین۔زیمبیا تعلقات کی ترقی کی رہنمائی کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل گہرا ہوا ہے، عملی تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں اور کثیرالجہتی امور میں قریبی رابطہ اور تعاون جاری رہا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔زیمبیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر ہچلیما کے ساتھ مل کر چین۔افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد، روایتی دوستی کو فروغ دینے، باہمی حمایت کو مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی سطح کو مسلسل بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، تاکہ چین۔زیمبیا جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچایا جا سکے۔
