پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور، پشاور میں دھرنے
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے دے دیے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی منعم ظفر کی قیادت میں فوارہ چوک پہنچ گئی ہے۔جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف گورنر ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، پارٹی کارکنان ہائیکورٹ سندھ سے گورنر ہاؤس کی جانب رواں ہیں۔
دھرنے کے بعد فوارہ چوک سے پریس کلب اور آرٹس کونسل جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے جبکہ گورنر ہاؤس کے قریب پولیس اہلکار موجود ہیں۔لاہور میں فیصل چوک مال روڈ پر ایوان وزیراعلیٰ کے قریب جماعت اسلامی کے کارکنوں نے دھرنا دیا ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان دھرنے میں پہنچ گئے۔
جماعت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، لیوی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت امیر صوبہ جاوید قصوری و دیگر رہنماؤں نے کی۔پشاور میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کے باعث صدر خیبرپختونخوا اسمبلی چوک تک روڈ بند ہے، دھرنے سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ خطاب کریں گے۔
