چین کے خلائی اسٹیشن میں ” خلائی ذمہ داری کی نئی کڑی” کا آغاز

0


بیجنگ :شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے چین کے خلائی اسٹیشن میں مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا ۔ اس مرتبہ کی یہ تبدیلی صرف معمول کی ذمہ داریوں کی منتقلی تک محدود نہیں تھی بلکہ اس میں پہلی بار کسی غیر ملکی خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں آمد اور ایک سالہ طویل مدار میں قیام کے تجربے سمیت متعدد نئے امور بھی شامل تھے۔اس تبدیلی کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی چین کے خلائی اسٹیشن آمد ہے۔منصوبے کے مطابق پاکستانی خلا باز قلیل مدتی خلائی مشن مکمل کرنے کے بعد شینزو 23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے، جبکہ شینزو 23 کے عملے میں شامل خلا باز ژو یانگ ژو چین کے پہلے خلا باز کی حیثیت سے خلائی مدار میں ایک سال قیام کریں گے اور مدار میں طویل مدتی قیام کے تجربے کو جاری رکھیں گے۔ اس پیش رفت نے خلائی اسٹیشن میں عملے کی ذمہ داریوں کی منتقلی کے عمل میں نئی خصوصیات پیدا کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.