کترینہ کیف نے ہریتھک روشن کے ساتھ بولڈ سین کس کے اصرار پر کیا؟

0

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں ہریتھک روشن کے ساتھ اپنے پہلے بولڈ سین پر رضامندی زویا اختر کے اصرار کے بعد ظاہر کی تھی۔

فلم کی ہدایت کار زویا اختر نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب میں نے کترینہ کیف سے ملاقات کی تو اداکارہ نے اس سے قبل کسی فلم میں اس طرح کا سین نہیں کیا تھا۔

زویا اختر کے مطابق کترینہ کیف نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ سین کہانی کے لیے ضروری ہے، جس کے بعد کترینہ نے اسے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

ہدایت کارہ نے فلم میں کترینہ کیف کے کردار ’لیلیٰ‘ پر بھی تفصیل سے بات کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لیلیٰ لمحۂ موجود میں جینے والی اور اپنی مرضی سے فیصلے کرنے والی لڑکی ہے، اس لیے کردار کی اسی خصوصیت کو نمایاں کرنے کے لیے ایک ایسا لمحہ ضروری تھا جہاں وہ مکمل طور پر بے ساختہ قدم اٹھائے۔

واضح رہے کہ 2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں ہریتھک روشن، کترینہ کیف، فرحان اختر، ابھے دیول اور کلکی کوچلن نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

زویا اختر نے حال ہی میں فلم کا ممکنہ سیکوئل بنانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.