چینی صدر کی شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

بیجنگ (ویب ڈیسک) شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کے جشن میں ایک شاندار تقریب شی زانگ کے صدر مقام لہاسا کے پوٹالا پیلس اسکوائر پر منعقد ہوئی ۔تقریب میں شی زانگ کی مختلف قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 ہزار افراد شریک ہوئے ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابقکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین اور وفد کے سربراہ وانگ حو ننگ نے اس تقریب سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر 1965 میں شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کا اعلان کیا گیا ۔ یہ شی زانگ کی ترقی کی تاریخ میں ایک اہم واقعہ ہے، جس نے شی زانگ کی پرامن آزادی اور جمہوری اصلاحات کی عظیم کامیابیوں کو مستحکم کیا، اور شی زانگ کے سماجی نظام کا تعین کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں میں شی زانگ کی معیشت اور معاشرے نے ہمہ جہت ترقی کی ہے، علاقائی خود اختیاری کے نظام پر کامیابی سے عمل کیا گیا ہے، قومیتی اتحاد کو تیزی سے مستحکم کیا گیا ہے، اور تمام قومیتوں کے لوگوں کی زندگیاں دن بدن بہتر ہوتی رہی ہیں، جو سی پی سی کی قیادت کی مضبوط طاقت اور چین کے سوشلسٹ نظام کے اہم سیاسی فوائد کا بھرپور مظاہرہ کرتی ہیں۔وانگ حو ننگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے شی زانگ کے امور کو بہت اہمیت دی ہے اور نئے دور میں شی زانگ پر حکمرانی کے لئے حکمت عملی قائم کی ہے، اور شی زانگ کے طویل مدتی امن و استحکام اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شی زانگ نے اپنی اقتصادی اور سماجی ترقی میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ شی زانگ بہترین ترقی ، سب سے بڑی تبدیلیوں اور تمام لوگوں کے لئے سب سے زیادہ فوائد کے بہترین دور میں داخل ہوا ہے۔سوشلسٹ جدیدیت کے حامل نئے شی زانگ کی تعمیر نے بھرپور توانائی دکھائی ہے ۔ وانگ حو ننگ نے مزید کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر ہمیں استحکام، ترقی، ماحولیات اور سرحد کی مضبوطی پر مشتمل چار پہلووں پر اچھا کام کرنا ہوگا، ایک متحد، خوشحال، مہذب، ہم آہنگ اور خوبصورت سوشلسٹ جدید شی زانگ کی تعمیر کی کوشش کرنا ہوگی اور چینی قوم کی عظیم بحالی کے چینی خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment