ایران کے خلاف فوراً فوجی کارروائی بند کی جائے، چینی وزیر خا رجہ

چین خلیجی ممالک کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے ، وانگ ای

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔اتوار کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس کی کوششوں کے تحت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے اس مسئلے کے حوالے سے کہا کہ چین کا موقف واضح ہے۔ اول، فوراً فوجی کارروائی روکی جائے۔ جنگ کے پھیلاؤ اور اثرات کو روکنے کی کوشش کی جائے تاکہ صورتحال ناقابل کنٹرول نہ ہو۔

چین خلیجی ممالک کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے اور ان کے صبر و تحمل کے اظہار میں ان کی حمایت کرتا ہے۔ دوئم، جلد از جلد مذاکرات کی طرف واپس لوٹا جائے۔ تمام فریقوں کو پرامن حل کی ترغیب دینی چاہیے اور متعلقہ فریقوں کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس لانے پر زور دینا چاہیے۔

سوئم، یکطرفہ کارروائیوں کی مشترکہ مخالفت کی جائے کیوں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر کسی خودمختار ملک پر حملہ، دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والے امن کی بنیادوں کو تباہ کرتا ہے۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کا موقف چین کے ہم آہنگ ہے۔ روس فوری جنگ روکنے اور سفارتی مذاکرات کے عمل کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment