٫دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 میں دبئی کیپیٹلز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں ان کی پہلی ناکامی رقم کر دی، 177 رنز کا ہدف دبئی کیپیٹلز نے 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلف جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، ہینرک کلاسن 44 اور ڈیوڈ ملر 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، دبئی کیپیٹلز کی جانب سے ٹیمل ملز نے 2 جبکہ نور احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں دبئی کیپیٹلز نے ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، فاف ڈو پلیسی نے 38 گیندوں پر 51 رنز اور مارکس اسٹوئنس نے 27 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی، روومین پاول نے 10 گیندوں پر ناقابل شکست 26 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر فتح کو یقینی بنایا جبکہ کپتان سیم بلنگز 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔