بیجنگ :نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے میڈیکل ڈیوائسز نمائش کے زون میں ، ایک ڈچ کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے لیکوڈ ہیلیم فری سپر کنڈکٹنگ نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس امیجنگ کے نظام نے بہت سے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ بیرون ملک تیار شدہ یہ عالمی اختراعی اشیاء ، اب صرف نمائش میں ایک ماڈل نہیں رہیں ۔ نمائش میں اس کمپنی کے چائنا ریجنل انچارچ نے ایک میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ سی آئی آئی ای کے گزشتہ چند سیشنزکے تجربے کے بعد، شنگھائی میں اس ڈیوائس کی پراڈکشن لائن قائم کی گئی ہے، جس سے مقامی پیداوار شروع ہو گئی ہے اور یہ "امپورٹ ایکپو کی نمائشی اشیاء ” سے "گھریلو اشیاء” اور اب "عالمی سپلائی” میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اس نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (NMR) ڈیوائس کی تبدیلی کی کہانی، 5 سے 10 نومبر تک منعقد ہونے والی نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی کامیابی کی ایک واضح مثال ہے۔موجودہ ایکسپو میں 162 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت 4,142 غیر ملکی نمائش کنندگان نے شرکت کی ۔ ایکسپو میں 480 سے زائد مصنوعات کی یہ پہلی نمائش تھی ۔ تقریباً 200 کمپنیاں مسسل نو سالوں سے سی آئی آئی ای میں حصہ لے رہی ہیں ۔ بہت سے لوگ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کو چین کی "خریداری کی کانفرنس” سمجھتے ہیں کہ اس نمائش کے ذریعے چین اپنے دروازے صرف ایک بہت بڑی صارفی منڈی کے طور پر بین الاقوامی اشیاء کی خریداری کے لیے کھولتا ہے۔ لیکن نمائشی ہال کے اندر کا منظرنامہ اس یک طرفہ تاثر سے کہیں زیادہ آگے ہے۔ نیدرلینڈزکے ایک سٹارٹ اپ HaptonTech کے بانی میلٹ اولہان آسٹام نے میڈیا انٹرویو میں کہا کہ اس نمائش میں شرکت کا ان کا مقصد نہ صرف چینی صارفین کو مصنوعات فروخت کرنا ہے بلکہ چین کی مکمل صنعتی چین سے فائدہ اٹھا کر مشترکہ تحقیق و ترقی اور مصنوعات کی اپ گریڈ یشن کے لیے شراکت داروں کی تلاش کرنا بھی ہے۔ سی آئی آئی ای نہ صرف خرید و فروخت بلکہ ٹیکنالوجی کی ہم آہنگی اور صنعتی تعاون کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔یہ دو طرفہ تعامل چین کے اعلیٰ معیار کے ادارہ جاتی کھلے پن کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔اگریہ کہا جائے کہ کینٹن فیئر "میڈ اِن چائنا” کے عالمی سفر کا اظہار ہے اوردنیا کو چین کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے ایک دریچہ ہے، تو چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) عالمی اشیاء، ٹیکنالوجیز اور اختراعات کے چین میں داخل ہونے کی گواہ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والے ایونٹس ہیں اور مل کر دو طرفہ کھلے پن کا ایک مکمل بند لوپ بناتے ہیں۔ یہاں، ترقی یافتہ ممالک کے جدید آلات نئی منڈیاں حاصل کر سکتے ہیں جبکہ گلوبل ساؤتھ ممالک اپنی منفرد خصوصیات کی حامل زرعی مصنوعات اور دستکاری چین کو برآمد کرنے کے لیے بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایکسپو میں ہونگ چھیاؤانٹرنیشنل اکنامک فورم میں جاری کردہ "چین کو برآمد کرنے کی صلاحیت کی ترقی کی رپورٹ” ترقی پذیر معیشتوں کی عملی ضروریات پر خصوصی توجہ دیتی ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کے چین کے ساتھ تجارتی امکانات کے فروغ میں مدد دیتی ہے۔ لہذا، چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوایک عام کاروباری نمائش سے آگے بڑھ کر ایک بین الاقوامی” پبلک گڈز ” کا نشان بن گئی ہے جس سے تمام فریقوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔کچھ مغربی بیانیوں میں، ایک مستقل دقیانوسی تصور ہے کہ چین کا بیرون ملک سے جدید ٹیکنالوجیز درآمد کرنے کا واحد مقصد اس کی نقل تیار کرنا ہے۔ لیکن سی آئی آئی ای کے گزشتہ سیشنزکے عمل نے ایک مختلف جواب دیا ہے۔ ڈچ کمپنی کی لیکوڈ ہیلیم فری سپر کنڈکٹنگ نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس امیجنگ ڈیوائس کی طرف لوٹتے ہیں۔ مقامی پیداوار کا مطلب صرف اسمبلی لائن کی نقل کرنا نہیں ہے۔ چینی اور غیر ملکی ٹیموں نے مل کر ٹیکنالوجی کو چین کے ہسپتالوں میں مقامی استعمال کے منظرناموں کے مطابق ڈھالنے کے لیے کام کیا اور کچھ بہتر حل بیرون ملک منڈیوں کو واپس کیے ۔ ٹیکنالوجی کا بہاؤ کبھی بھی یک طرفہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ مارکیٹ پریکٹس میں باہمی سیکھ اور تبادلے کا عمل ہے۔ مختلف ممالک کی کمپنیاں اپنی ٹیکنالوجیز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چین کی وسیع مارکیٹ کا فائدہ اٹھا رہی ہیں، جبکہ چینی صنعتوں نے بھی اس ایکسچینج کے ذریعے خود کو بہتر بنایا ہے۔اس وقت، تحفظ پسندانہ نظریہ عروج پر ہے اور "ڈی کپلنگ ” کا شور مسلسل جا ری ہے۔ عالمی کھلے پن کا انڈیکس مسلسل دباؤ میں ہے، اور کچھ ممالک عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو مصنوعی طور پر منقطع کرنے کی کوشش میں تجارتی رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ تاہم، ماحول جتنا پیچیدہ ہوگا، سی آئی آئی ای کی عملی قدر اتنی ہی زیادہ واضح ہوگی۔ نمائش میں، تمام ممالک، چھوٹے ہو یا بڑے، معاشی طور پرمضبوط ہو یا کمزور،سب کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور خریداروں سے تعلق کا یکساں موقع ملتا ہے۔ خصوصی رکاوٹیں یا جغرافیائی سیاسی حالات اس سے منسلک نہیں ہوتے ۔اس نمائش سے ظاہر ہوتاہے کہ دنیا بھرسے کاروباری اداروں نے پہاڑوں اور سمندروں کو پارکرکے شنگھائی میں آرڈرز اور تعاون کے ذریعے گروہ بندی کی سوچ اور سپلائی چین کو منقطع کرنے کی کوششوں کے خلاف اپنا ووٹ دیا ہے ۔جیسے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے لیے ایک نیا ترقیاتی ماڈل تشکیل دینے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم اور عالمی اشتراک کے لئے ایک بین الاقوامی "پبلک گڈز بن گئی ہے۔ ایک لیکوڈ ہیلیم فری سپر کنڈکٹنگ نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس امیجنگ ڈیوائس کی گردش اس اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے دنیا کو معلوم ہوتاہے کہ چین کا کھلاپن کوئی عارضی پالیسی نہیں بلکہ چین کی اپنی ترقی کی بنیاد پر دنیا کے مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک طویل مدتی انتخاب ہے۔ کھلے پن کا مطلب نہ صرف اعلیٰ معیار کی اشیا ء کی درآمد کے لیے منڈیوں کو کھولنا ہے بلکہ جدت اور تعاون کے لیے بھی میدان کھولنا ہے، جس سے تمام ممالک چین کے ترقی کے مواقعوں کا اشتراک کر سکتے ہیں۔چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں ایک نمائشی اشیاء سے لے کر شنگھائی کے کارخانے میں پراڈکشن لائن پر تیارکردہ سامان اور پھر دنیا کو فراہمی تک، سرحدوں کے پار یہ سفر جاری ہے۔ نمائشوں میں شاندار مصنوعات کے پیچھے اقتصادی عالمگیریت کا ناقابل واپسی رجحان ہے۔ صرف زیروسم گیم کی ضد کو چھوڑنے اور باہمی فائدے اور جیت کے تعاون پر قائم رہ کر اشیاء ، ٹیکنالوجی اور خیالات کے آزادانہ بہاؤ کی اجازت دینے سے ہی ہم تبدیلیوں سے بھری اس دنیا کو مزید استحکام فراہم کر سکتے ہیں۔