بیجنگ :ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کی 37ویں وزرائے خارجہ اور وزرائے تجارت کی کانفرنس ویڈیو لنک کے ذریعے بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای اور وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے مشترکہ طور پر کانفرنس کی صدارت کی۔وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ اپیک کو اقتصادی ترقی کے فروغ اور عوام کی فلاح و بہبود میں بہتری کے اپنے بنیادی مقصد پر قائم رہنا چاہیے، کھلی ترقی کے ذریعے مواقع بانٹنےاور مشترکہ مفادات کے حصول کو فروغ دینا چاہیے، جامع اور ہمہ گیر اقتصادی عالمگیریت کو آگے بڑھانا چاہیے اور ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔ ان کے مطابق، صدر شی جن پھنگ کا یہ اہم بیان نئی صورتحال میں ایشیا پیسیفک تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرتا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ چین تمام رکن معیشتوں کے ساتھ مل کر ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید گہرا اور مؤثر بنانے کے لیے کوششیں کرنے کو تیار ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے چار ترجیحات پیش کیں۔ پہلی، یکجہتی کی بنیاد مضبوط بناتے ہوئے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا جائے۔ دوسری، کھلے پن پر مبنی ڈھانچے کو فروغ دے کر علاقائی اقتصادی انضمام کی رفتار برقرار رکھی جائے۔ تیسری ، جدت طرازی کے لیے سازگار ماحول کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے ترقی کے نئے محرکات پیدا کیے جائیں۔ چوتھی ، تعاون کے راستوں کو وسعت دے کر پائیدار ترقی کو عملی شکل دی جائے۔