بیجنگ : 11 اکتوبر کو، "عوامی شکایات کا فوری ردعمل” کی اصلاحات کے فورم 2026 میں دستاویزی فلم ” یوور وائس کو پیش کیا گیا۔ یہ دستاویزی فلم سی ایم جی سینٹرل نیوزریل اور ڈاکیو منٹری فلم سٹوڈیو (گروپ) کی ” یوور وائس ” کی کور ٹیم نے تیار کی ہے ۔ اکتوبر 2025 میں اپنے آغاز سے مکمل ہونے تک اس فل کو ایک سال کا عرصہ لگا ۔اس دوران تقریباً 500 گھنٹے کی فوٹیج کی شوٹنگ کی گئی اور تقریباً 100 افراد کے انٹرویوز لئے گئے، جن میں بین الاقوامی سیاسی شخصیات،ماہرین، اسکالرز، سرکاری محکموں اور نچلی سطح کے کارکنان اور عام شہری شامل تھے۔ فلم ” یوور وائس ان سوالات کا جواب دیتی ہے کہ عوامی شکایات کے فوری ردعمل کے سلسلے میں اصلاحات کے گزشتہ سات برسوں کے دوران کس طرح مسلسل نئے مسائل معلوم کئے گئے، ان کا جواب دیا گیا، خدمات کو بہتر بنایا گیا اور موجودہ عالمی تناظر میں دنیا بھر میں شہروں کے انتظامات کے حوالے سے درپیش یکساں مسائل کے حل کے لئے کیسا فارمولہ پیش کیا گیا ہے۔