تہذیبوں کے باہمی تبادلے و استفادے سے متعلق بین الاقوامی فورم کا مکاؤ میں انعقاد

بیجنگ :”تہذیبوں کے باہمی تبادلے و استفادے سے متعلق بین الاقوامی فورم 2026 چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں منعقد ہوا۔ فورم میں مختلف ممالک اور خطوں سے سرکاری حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور ماہرین و اسکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر تہذیبی ورثے، بین الاقوامی انسانی و ثقافتی روابط اور اے آئی کے دور میں ثقافتی ترقی سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو سین ہاؤہوئی سمیت مہمانوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سین ہاؤہوئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تہذیبی خلیج اور باہمی فہم و ادراک کے حوالے سے اختلافات اب بھی موجود ہیں، جبکہ گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو آج دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے چین کی دانش اور تجربات پیش کر رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment