’’اسکرین ایک پل ہے، پہاڑ اور سمندر ملتے ہیں‘‘: چینی فلموں کے تبادلے اور نمائش کی تقریب ڈبلن میں منعقد

ڈبلن :آئرلینڈ کے شہر ڈبلن کے سٹیلا سینما میں چینی فلموں کے تبادلے اور نمائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی چائنا میڈیا گروپ نے کی۔ اس کا مقصد فلم اور ٹیلی ویژن کو ذریعہ بنا کر چین اور آئرلینڈ کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا پل تعمیر کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان فلم و ٹیلی ویژن کے شعبے میں تعاون اور باہمی ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں آئرلینڈ میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور ژاؤ ینگ گوانگ، آئرلینڈ کے سابق وزیراعظم اینڈا کینی سمیت 200 سے زائد مہمانوں اور ناظرین نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment