عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر دبئی کے برج خلیفہ پر لائٹ شو کا انعقاد

بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر یکم اکتوبر کی شام کو متحدہ عرب امارات کے دبئی شہر میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ترتیب دیا گیا ایک لائٹ شو پیش کیا گیا۔برج خلیفہ پر چین کا پانچ ستاروں والا سرخ پرچم اور دلکش روشنیوں کے مناظر یکے بعد دیگرے جگمگائے، جبکہ چین کے قومی دن کے حوالے سے پُرخلوص نیک تمناؤں کے پیغامات کی بھی نمائش کی گئی۔ یوں پروقار انداز سے چین کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی گئی اور دنیا کو یہ خوشیاں بانٹنے کی دعوت بھی دی گئی۔یہ پہلا موقع ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کا لائٹ شو چین کے قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پیش کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment