چین اور گلوبل ساوتھ ممالک کا مضبوط تعاون ، چینی میڈیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) یوروگوائے کے صدر یماندو ارسی نے چین کا سرکاری دورہ کیا، جسے بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہوئی ۔صدر ارسی کے دورہ چین سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ چین کے ساتھ تعاون اور مشترکہ ترقی کے لیے لاطینی امریکی ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے جوش و خروش کا اظہار بھی ہوا ہے ۔صدر ا رسی کے چین کے دورے پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے ان سے ملاقات کی۔ یوروگوائے کے میڈیا نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کو "یوروگوائے اور چین تعلقات کی ترقی میں ایک اور سنگ میل” قرار دیا۔

فریقین کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں، چین اور یوروگوائے نے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا، اور اس بات کی تصدیق کی کہ برابری، باہمی فائدے اور جیت جیت کے تعاون پر مبنی پر خلوص دوستی اور باہمی مضبوط سیاسی اعتماد دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہے۔ اس سے دو طرفہ تعاون کی گہری ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔صدر اورسی نے اس بار یوروگوائے کی تاریخ کے سب سے بڑے وفد کی قیادت میں چین کا دورہ کیا، جس میں کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شامل تھی ۔ اس وقت چین یوروگوائے کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے 19 معاہدوں پر دستخط کیے جس سے چین-لاطینی امریکہ تعاون کی قوت اور لچک کا اظہار ہوا ۔

چینی اور یوروگوائے کے سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات میں دونوں فریقوں ایک لفظ ” گلوبل ساؤتھ ” کا ذکر کیا ۔ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین گلوبل ساؤتھ میں یوروگوائے کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے ۔ جبکہ صدر اورسی نے صدر شی جن پھنگ کے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی بہت زیادہ تعریف کی اور کہا کہ وہ گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے دو نوں ممالک کے قریبی تعاون اور انصاف و برابری کے فروغ کا واضح اشارہ ملتا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment