بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے "پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب ادیس ابابا میں افریقی یونین کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی ۔افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین محمود علی یوسف نے اس تقریب کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نےاس تقریب میں ایک ویڈیو تقریر کی۔
اپنے ویڈیو خطاب میں، شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اسپرنگ فیسٹول چینی تہذیب کی ثقافتی علامت ہے جو ہزاروں سالوں سے قائم ہے اور یہ ایک جذباتی وابستگی ہے جس سے پوری دنیا میں موجود چینی باشندے آپس میں جڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج، دنیا بھر کے تقریباً 20 ممالک اور خطوں نے اسپرنگ فیسٹول کو ایک سرکاری تعطیل کے طور پر نامزد کیا ہے، اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اس تہوار کو مختلف طریقوں سے مناتا ہے۔
ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ ثقافتی پروگرام کے طور پر، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا مسلسل 43 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو ناظرین کے لیے چین کی شاندار روایتی ثقافت اور نئے دور کے چین کو سمجھنے کا ایک دریچہ کھولتا ہے۔ رواں سال سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تھیم "گیلپنگ سٹیڈ ،آن ورڈ ان اسٹاپیبل” ہوگی، جس میں تکنیکی اختراعات اور جدید ٹیکنالوجی جیسے "5G+4K/8K+AI” کا استعمال کیا جائے گا اور 85 زبانوں میں نشریات کے ذریعے اندرون و بیرون ملک سامعین کے لیے ایک شاندار ثقافتی تقریب پیش کی جائے گی۔
سی ایم جی کی "پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی اس خصوصی تقریب کی کوریج ایتھوپیا، کینیا، کانگو ، زمبابوے، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، تنزانیہ، زیمبیا سمیت افریقی ممالک کےمین اسٹریم میڈیا اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر کی گئی اور اسے 60 ملین سے زیادہ ناظرین تک پہنچایا گیا۔