جاپان کو اپنی جارحیت کی تاریخ پر ایماندارانہ رویے کے ساتھ غور کرنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کی تقریبات اور بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ کے بارے میں 24 تاریخ کو جاپانی فریق کی جانب سے کیے جانے والے منفی تبصروں کے جواب میں ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ انہوں نے جاپانی فریق سے سخت اعتراض کا اظہار کیا ہے اور جاپان سے وضاحت طلب کی ہے۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ چینی حکومت جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ اس لیے مناتی ہے تاکہ تاریخ کو یاد رکھا جاسکے ، امن کا احترام کیا جاسکے اور بہتر مستقبل کی تعمیر کی جاسکے۔ کوئی بھی ملک جو دیانتداری اور کھلے پن کے ساتھ تاریخ کا سامنا کرتا ہے، تاریخی اسباق سے خلوص نیت سے سیکھتا ہے، اور پرامن ترقی کے لئے حقیقی طور پر پرعزم رہتا ہے، وہ اس پر شک یا اعتراض بھی نہیں کرے گا۔

گو جیاکھون نے کہا کہ جاپان کو جارحیت کی تاریخ پر ایماندارانہ رویے کے ساتھ غور و فکر کرنا چاہیے، عسکریت پسندی کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہیے، پرامن ترقی کی راہ پر چلنا چاہیے اور چین اور دیگر متاثرہ ممالک کے عوام کے جذبات کا خلوص دل سے احترام کرنا چاہیے تاکہ اپنے ایشیائی ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.