فریقین نے اپنے مرکزی مفادات سے متعلق مسائل پر مسلسل ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، شی
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عراق کے نو منتخب صدر نظار امیدی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور عراق کے درمیان گہری روایتی دوستی قائم ہے۔
حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل مضبوط کیا گیا ہے ، فریقین نے اپنے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر مسلسل ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، اور توانائی، تجارت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین عراق تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین عراق اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے صدر امیدی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔