بیجنگ (ویب ڈیسک) شی زانگ خوداختیار علاقے کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی ، قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ ، ریاستی کونسل ، چین کی عوامی سیاسی مشاورتیکانفرنس کی قومی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیٹی نے شی زانگ خود اختیار علاقے میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور شی زانگ کی تعمیر و ترقی میں شریک تمام افراد کو دلی مبارک باد دی۔60 سالوں میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی اور ملک بھر کی مضبوط حمایت کی بدولت شی زانگ میں مختلف قومیتوں کے حکام اور عوام نے سخت محنت کی ہے ۔
قومیتوں کے آباد علاقوں میں خود اختیار نظام کو کامیابی سے نافذ کیا گیا ، علیحدگی پسندوں کے خلاف جدوجہد نتیجہ خیز رہی ، مذہبی عقائد کی آزادی کا احترام کیا گیا اور اس کی مکمل ضمانت دی گئی اور معیشت اور معاشرے میں مثبت اور عوام کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔گزشتہ 60 سالوں میں شی زانگ خود اختیار علاقے میں یہ شاندار کامیابیاں حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔ان کامیابیوں اور ترقی نے ثابت کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بغیر عوامی جمہوریہ چین اور نیا شی زانگ نہیں ہے اور یہ بھی کہ شی زانگ کے امور کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اصول اور پالیسیاں مکمل طور پر درست ہیں۔
موجودہ دور آج اور مستقبل کے لئے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدکاری کے ساتھ قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دینے کے لئے ایک اہم دور ہے ۔امید ہے کہ شی زانگ کی تمام قومیتوں کے حکام اور عوام ایک متحد، خوشحال، مہذب، ہم آہنگ اور خوبصورت جدید سوشلسٹ نئے شی زانگ کی تعمیر کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔