ماسکو میں "امن کی گونج ” نامی ثقافتی سرگرمی کا انعقاد

0

ماسکو (ویب ڈیسک) ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ اور روس میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے "امن کی گونج ” نامی ثقافتی تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔منگل کے روز شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ ہے۔ 80 سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تجویز پر قائم کردہ جاپان مخالف قومی متحدہ محاذ کے جھنڈے تلے چینی عوام نے خونریز جنگیں لڑیں، دنیا بھر میں انصاف کی قوتوں کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور فسطائیت کو شکست دی ۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سب نے مل کر بہادری کی ایک داستان لکھی۔ چین کی مدد کرنے کے لیے سابق سوویت یونین کی فضائیہ کے پائلٹوں، کینیڈین اور ہندوستانی ڈاکٹروں نے ہزاروں میل کا سفر طے کیا اور چین آ کر چینیوں کی مدد کی جبکہ چین میں مقیم جرمنی اور ڈنمارک کے لوگوں نے نانجنگ قتل عام میں چینی پناہ گزینوں کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کی . دل کو چھون لینے والے ان کارناموں کو چینی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ آج کی اس افراتفری کی دنیا میں، ہمیں تاریخ کے سکھائے ہوئے سبق سے حکمت اور طاقت حاصل کر کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے.ان کا کہنا تھا کہ چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے، خبروں کی رپورٹنگ، معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک کے لئے ایک میڈیا پلیٹ فارم بنانے، اور متحد ہو کر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کی تلاش کے لئے تیار ہے. مذکورہ ثقافتی تقریب میں سی ایم جی کے سی جی ٹی این اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ دستاویزی فلم "دی گریٹ وکٹری – چائناز وار آف ریزسٹنس تھرو دی لینس آف سوویت فوٹوگرافرز” جاری کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.