بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے قازان میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی ، جو چین بھارت تعلقات کی دوبارہ شروعات کیلئے رہنما ثابت ہوئی۔ رواں سال چین-بھارت سفارتی تعلقات کے قیام کا 75 واں سال ہے۔فریقین کو درست اسٹریٹجک ادراک کا تعین کرنا ہوگا۔
ایک دوسرے کو شراکت دار اور مواقع کے طور پر دیکھنا ہوگا، اور اپنے قیمتی وسائل کو ترقی پر مرکوز کرنا چاہئے۔ چین اور بھارت دونوں ممالک کو اعتماد کی بحالی ، مداخلت کو ختم کرنے ، تعاون بڑھانے ، اور چین-بھارت تعلقات کی بہتری کو مستحکم کرنا ہوگا ، تاکہ ایشیاء اور دنیا کو یقینی اور مستحکم حالات فراہم کیے جا سکیں جو وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان اسٹریٹجک ادراک میں بہتری بہت اہم ہے۔ تائیوان چین کا حصہ ہے۔
بھارت، چین کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد ، اقتصادی و تجارتی سمیت باہمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور سرحدی علاقے میں پر امن ماحول کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت، شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیان جن سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور برکس سمیت کثیر الجہتی میکنزم میں چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔