بیجنگ (ویب ڈیسک) اس سال ننیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور پلان کے نفاذ کو چھ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ چھونگ چھینگ شہر کے کسٹمز نے اطلاع دی ہے کہ اگست 2019 میں اس منصوبے کے نفاذ کے بعد سے، نئے کوریڈور سے وابستہ تیرہ صوبائی یونٹس اور دو شہروں کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 4.06 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے۔
اس سال کے پہلے سات مہینوں میں، کوریڈور کے ذریعے وابستہ علاقوں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 542.68 بلین یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 18.3 فیصد اضافہ ہے، جو کہ اس مدت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔
پچھلے چھ سالوں میں نیو انٹرنیشنل لینڈسی ٹریڈ کوریڈور نے لاجسٹکس اور نقل و حمل کے تین بنیادی طریقوں کو قائم کیا جس میں ریل- سمندری نقل و حمل، بین الاقوامی ریل نقل و حمل، اور سرحد پار بذریعہ سڑک نقل و حمل شامل ہے، جو 127 ممالک اور خطوں میں 574 بندرگاہوں کو جوڑتی ہے۔