اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر پیدا کردہ افراتفری سے امدادی سامان لو ٹ لیا گیا ، غزہ میڈیا آفس

0

غزہ (ویب ڈیسک) غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 83 ٹرک امداد لے کر 8 اگست کو غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر افراتفری پھیلانے کی وجہ سے زیادہ تر امداد لوٹ لی گئی۔ گزشتہ 13 دنوں میں صرف 1 ہزار 115 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ خطے کے 2.4 ملین لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے، ابھی تک مطلوبہ امداد کا صرف 14 فیصد ہی پہنچایا جا سکا ہے۔

بیان میں اسرائیل پر ٹرکوں کو روکنے، سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے کام میں روڑے اٹکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل اور فلطسین تنازعہ کے نئے دور میں غزہ کیلئے ہوائی جہازوں کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے اور انکی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے جبکہ 124 زخمی ہوئے۔

زیادہ تر امدادی سامان اسرائیلی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں یا زبردستی خالی کرائے گئے علاقوں کے قریب گرا ہے جس سے ان علاقوں کے قریب جانے والے فلسطین کو سیدھی فائرنگ سے ہلاک ہونے کا خطرہ ہے۔ اسرائیل کی دفاعی افواج نے اسی دن ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے چھ ممالک کے تعاون سے اس دن غزہ کی پٹی میں کل 106 امدادی پیکج بھیجے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.