خوداصلاحی کی طاقت:سی پی سی میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس اور دنیا کے لیے اس کے اثرات” کے عنوان سے عالمی مکالموں کا ایشیا کے متعدد ممالک میں انعقاد
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے بیرونِ ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں، نیز متعدد ممالک کے حکومتی اداروں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ مل کر لاؤس، ویتنام، نیپال اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں "خود اصلاحی کی طاقت:سی پی سی میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس اور دنیا کے لیے اس کے اثرات” کے موضوع پر عالمی مکالمے منعقد کیے۔مکالمے میں شریک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا متفقہ طور پر ماننا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس چین کی حکمرانی کو سمجھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سی پی سی کی جانب سے مستقل بنیادوں پر جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو مضبوط کرنے اور طویل المدتی حکمرانی کے چیلنجز کا فعال جواب دینے سے نہ صرف چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور طویل مدتی پیشرفت کے لیے ایک مضبوط سیاسی بنیاد فراہم کی گئی ہے بلکہ مختلف ممالک میں سیاسی جماعتوں کی تعمیر اورملک کی حکمرانی کے لئے بھی قیمتی تجربات فراہم کیے گئے ہیں۔ لاؤ نیشنل ٹیلی ویژن اور لاؤ نیشنل نیوز ایجنسی سمیت متعدد بین الاقوامی مین اسٹریم میڈیا نے ان عالمی مکالموں کی کوریج کی۔
