چینی صدر کی زیرصدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کا انعقاد

0

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے شروع کیے گئے انضباطی معائنے کے ساتویں مرحلے کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں بیسویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے شروع کیے گئے انضباطی معائنے کے ساتویں مرحلے کے امور کو گہرائی سے اور بھرپور انداز میں انجام دیا گیا، جس کے نمایاں نتائج سامنے آئے۔ معائنے سے ظاہر ہوا کہ مرکزی اور قومی اداروں کے کام میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، تاہم بعض مسائل بھی موجود ہیں جن پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے سنجیدگی سے قابو پانا ضروری ہے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی حکمرانی اور نظم و ضبط سے متعلق سیاسی ذمہ داریوں کو سختی سے پورا کیا جائے، جامع اور سخت پارٹی نظم و نسق کے تمام امور کو بلند تر معیار اور مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھایا جائے، بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائیوں کا دباؤ برقرار رکھا جائے اور سختی کے اصول پر مسلسل عمل کیا جائے، تاکہ سیاسی اداروں کو شفاف، دیانت دار اور پاکیزہ ماحول کا حامل بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.