چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد کا اضافہ
بیجنگ :چین کے قومی ادارۂ شماریات کے تحت سماجی علوم کے شعبے کے تحقیقی گروپ کے مطابق، 2025 میں چین کا انوویشن انڈیکس 185.5 رہا، جو2024 کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، اختراعی ماحول کا انڈیکس 199.9 رہا، جس میں 2024 کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اختراعی سرمایہ کاری کا انڈیکس 172.2 رہا، جو 5.9 فیصد زیادہ ہے، جبکہ اختراعی پیداوار کا انڈیکس 233.0 تک پہنچا ، جس میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح، اختراعات کے ثمرات کا انڈیکس 137.0 رہا، جو 2024 کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 میں چین کا اختراعی انڈیکس مسلسل ترقی کرتا رہا، اختراعات کے لیے سازگار ماحول میں بہتری آئی، ترقی کے نئے محرکات کو فروغ ملا اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ اس پیش رفت نے چین کی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مضبوط معاونت فراہم کی۔
