چین روس سمیت دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیےرہنما قوتوں کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے، چینی صدر

0

بشکیک (ویب ڈیسک) چینی صدر مملکت شی جن پھنگ سے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ ۲۰۲۶ میں شرکت کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ملاقات کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری اسٹریٹجک قیادت اور دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور روس کے تعلقات کی بنیاد مزید مضبوط، قدم مزید پختہ اور مستقبل مزید روشن ہوگا۔ شی

جن پھنگ نے زور دیا کہ چین روس سمیت دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی ترقی کی منصوبہ بندی، تنظیم کی پائیدار اور دوررس پیش رفت ، عالمی نظم و نسق کی اصلاح اور مساوات پر مبنی کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیےرہنما قوتوں کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔پوٹن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مسلسل نئی کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اقوام متحدہ، برکس میکانزم، جی 20 اور دیگر کثیرالجہتی میکانزمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے،اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس کے کامیاب انعقاد میں چین کی حمایت کرنے، اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔دونوں سربراہانِ مملکت نے مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.