بشکیک (ویب ڈیسک) چینی صدر مملکت شی جن پھنگ سے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ ۲۰۲۶ میں شرکت کے دوران منگولیا کے صدر یوخنا گیین خوریلسوخ نے ملاقات کی۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین منگولیا کے ساتھ مل کر اسٹریٹجک اعتماد کو مضبوط بنانا، باہمی فائدے کے تعاون کو گہرا کرنا، عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا اور چین-منگولیا ہم نصیب معاشرےکی تعمیر کو آگے بڑھانا جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کو عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں بھی کرنی چاہئیں۔خوریلسوخ نے کہا کہ چین کی ترقی نے ہمسایہ ممالک کو بڑے مواقع فراہم کیے ہیں اور ایشیا اور دنیا کی ترقی کی رہنمائی کی ہے۔ منگولیا ایک چین کے اصول پر قائم ہے، تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، اور سنکیانگ، شی زانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق معاملات چین کے داخلی معاملات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ چار عالمی انیشی ایٹوز اور انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا تصور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ، پائیدار ترقی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، اور منگولیا چین کے ساتھ مل کر ان پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔
