بشکیک (ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کے2026کے سربراہی اجلاس میں چین کے صدر شی جن پھنگ کی شرکت اور ان کے کرغزستان کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ ڈاکیومینٹری سیریز "شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال "کے نشر ہونے کی افتتاحی تقریب بشکیک میں منعقد ہوئی۔یہ ڈاکیومینٹری سیریز 30 اگست سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کرغزستان، بیلاروس، قازقستان ،پاکستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور ایران کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر کی جائے گی۔
یہ سیریز معاشی ترقی، سائنسی و تکنیکی جدت، ماحولیاتی تہذیب، اور سماجی عوامی بہبود جیسے موضوعات پر مرکوز ہے۔ اس میں صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، تحریروں اور گفتگو میں شامل قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی اقوال کے حوالوں کو منتخب کیا گیا ہے، جس سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے عوام کو صدر شی جن پھنگ کے طرزِ حکمرانی کی تاریخی اور ثقافتی جڑوں کو واضح طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی ، اور عالمی مسائل کے حل کے لیے چین کے قیمتی تجربات کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے گا ۔
