مختلف مقامات پر اوپن ایئر سینما، لائیو پرفارمنس اسٹیج کے انتظامات کیے گئے ہیں
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں یومِ مئی کی تعطیلات کے موقع پر نئی فلموں کی پیشگی ٹکٹ فروخت 27 ملین یوان سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں "فلم پلس” سرگرمیوں اور عوامی سہولت کے اقدامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، تاکہ فلمی صنعت کو متنوع صارفین کے نظام کی جانب منتقل کیا جا سکے۔چائنا میڈیا گروپ نے "روشنی کے ساتھ سفر: فلم کے ساتھ سیاحت” کے عنوان سے ایک جامع میڈیا مہم شروع کی ہے، جس کے تحت متعدد ایئر لائنز اور چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے تعاون سے خصوصی تھیم پر مبنی پروازیں اور ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور ناظرین کے لیے فلمی موضوعات پر مبنی سفری راستے بھی ترتیب دیے گئے ہیں، تاکہ پورے سفر کے دوران فلمی ماحول کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔علاوہ ازیں، چائنا میڈیا گروپ نے ملک کے مختلف علاقوں کے ثقافتی و سیاحتی اداروں کے ساتھ مل کر نمایاں مقامات پر خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے، جن میں دریائے سونگھوا کے کنارے ہیلونگ جیانگ صوبے میں ، فُوجیان کے ساحلی علاقوں پر،جیانگشی کی قدیم گلیوں اور تاریخی قصبوں میں، چھونگ چھنگ پہاڑی شہر کے دریا کے کنارے،اور زے جیانگ کے شہر ننگ بو شامل ہیں۔ ان مقامات پر اوپن ایئر سینما، لائیو پرفارمنس اسٹیج اور ثقافتی سرگرمیوں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔