بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی دعوت پر، چین کی گو من دانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی ون نے 7 سے 12 اپریل تک مین لینڈ کا دورہ کیا۔
دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کے لیے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور تائیوان نے پالیسی اقدامات جاری کئے ، جن میں دونوں جماعتوں کے درمیان معمول کی بنیاد پر رابطے کا نظام قائم کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتوں کے نوجوانوں کے باہمی تبادلے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم کا قیام ، دونوں کناروں کے عام افراد کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی اور انہیں معمول پر لانے کو فروغ دینا۔
مین لینڈ میں خوراک کے حوالے سے مصنوعات پیدا کرنے والے تائیوان کے اداروں کی رجسٹریشن اور تائیوان کی مصنوعات کی درآمد کو سہولت فراہم کرنا اور تائیوا ن کے مناسب ٹی وی ڈرامے، ڈاکیومنٹریز اور انیمیٹڈ شو ز کو مین لینڈ کے سیٹلائٹ چینلز اور آن لائن ویڈیو پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کی اجازت وغیرہ شامل ہیں ۔