چین کا صومالیہ کی علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ

0

صومالی لینڈ صومالیہ کا اٹوٹ حصہ ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔منگل کے روز فریقین نے چین- صومالیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی مضبوط بنیاد اور مرکزی مفادات کے امور پر باہمی حمایت کی تصدیق کی۔ چین نے صومالیہ کی علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صومالی لینڈ صومالیہ کا اٹوٹ حصہ ہے۔

صومالیہ نے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا اور چینی حکومت کی طرف سے قومی وحدت کی تکمیل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کے وقار کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے، بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرنی چاہیے اور دوسرے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والے جبر اور غنڈہ گردی کے اقدامات کی مخالفت کرنی چاہیے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت اور معیشت، ترقیاتی امداد، افرادی و ثقافتی تبادلوں اور کثیرالجہتی ہم آہنگی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ہارن آف افریقہ کے خطے میں امن و ترقی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.