سیئول(ویب ڈیسک) سیئول میں چائنا میڈیا گروپ ، سیئول میں چینی ثقافتی مرکز اور جنوبی کوریا کی عبوری حکومت کے میموریل ہال کے زیر اہتمام "امن کی گونج” نامی ثقافتی سرگرمی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچول خطاب کیا۔اس تقریب میں200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن کا تعلق جنوبی کوریا میں میڈیا ،سیاست ، تاریخ اور ثقافت سے تھا ۔
جمعہ کے روز شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ ہے۔ 80 سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تجویز پر قائم کردہ جاپان مخالف قومی متحدہ محاذ کے جھنڈے تلے چینی عوام نے خونریز جنگیں لڑیں، دنیا بھر میں انصاف کی قوتوں نے مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور فسطائیت کو شکست دی ۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ دنیا میں موجود حالیہ افراتفری میں ہمیں تاریخ کے سکھائے ہوئے سبق سے حکمت اور طاقت حاصل کر کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہو ں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کثیر اللسانی طریقے سے مزاحمتی جنگ میں فتح کی اسیویں سالگرہ سے متعلق سلسلہ وار تقریبات کی کوریج کرے گا، دوسری جنگ عظیم کے صحیح تاریخی نظریے کو حقیقی فوٹیج کے ذریعے فروغ دے گا، تاکہ انصاف اور حق کی روشنی عوام کے دلوں کو منور کر سکے۔”جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ اور جنوبی کوریا کی آزادی کی اسیویں سالگرہ کی یاد میں”چین-جنوبی کوریا فلم نمائش کی افتتاحی تقریب بھی اسی دن منعقد ہوئی۔