فلپائنی کشتی کو قانون و ضوابط کے مطابق کنٹرول کیا گیا اور متعلقہ کارروائیاں جائز اور قانونی تھیں،چائنا کوسٹ گارڈ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گین یو نے کہا ہے کہ حال ہی میں غیر قانونی فلپائنی جہاز نے دو چھوٹی کشتیوں کو پانی میں چھوڑا جو چین کی بار ہا وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے اور غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک انداز میں چینی کوسٹ گارڈ کے ایک عام جہاز کے قریب پہنچیں اور انہوں نے جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کی کوشش کی ۔

ترجمان نے کہا کہ چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز نے فلپائن کی کشتیوں کو قانون کے مطابق کنٹرول کیا اور اس مقصد میں متعلقہ کارروائیاں جائز اور قانونی تھیں۔

چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ سمندری قوانین کی خلاف ورزی ، اشتعال انگیزی اور اپنے منفی پرا پیگنڈے کو فوری طور پر بند کرے۔ان کا کہنا تھا کہ چائنا کوسٹ گارڈ قومی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا پوری طرح سے تحفظ کرتے ہوئے قانون کے مطابق اپنی سرگرمیاں انجام دینا جاری رکھے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.