بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے بتایا کہ فلپائن نے چین کی جانب سےبار بار انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ماہی گیری کے بحری جہازوں کو سپلائی کی فراہمی کی آڑ میں کوسٹ گارڈ کے متعدد جہازوں اور سرکاری بحری جہازوں کو چین کےجزیرہ ہوانگ یئن کی حدود میں بھیجا۔
چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی جہاز وں کو نکالنے کے لئے ضروری اقدامات کیے،جو پیشہ ورانہ ، مناسب اور قانونی تھے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جزیرہ ہوانگ یئن چین کا علاقہ ہے۔
چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق جزیرہ ہوانگ یئن کے پانیوں میں حقوق کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھےگا اور ملکی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا ثابت قدمی سے دفاع و حفاظت جاری رکھے گا۔