چین  کے پانچ نیشنل پارکس کے لئے حقوق کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت قدرتی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پانچ نیشنل پارکس کے لئے حقوق کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔

نیشنل پارک قومی معیار کی نمائندگی کرنے والے قدرتی ماحولیاتی نظام ہیں ، جس میں  تحفظ کا سب سے وسیع دائرہ اور مکمل ماحولیاتی عمل موجود ہے۔ نیشنل پارک چین کے قدرتی ماحولیاتی نظام میں سب سے اہم ، سب سے منفرد قدرتی نظاروں ، بے مثال قدرتی ورثہ ، اور  حیاتیاتی تنوع سے مالامال ہوتے ہیں۔

قومی پارکوں میں قدرتی وسائل کے حقوق کی رجسٹریشن ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کوفروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے، جس کے ذریعے  قدرتی وسائل کی ملکیت کے حقوق کے متعدد تنازعات حل ہوتے ہیں ، جو قومی پارکس میں عوامی ملکیت کے حامل قدرتی وسائل کے اثاثوں  کے انتظام اور  معاوضے کیلئے قانونی  بنیاد فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.