بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کارکردگی کا درست نظریہ قائم کرنا اور اس پر عمل کرنا ایک طویل مدتی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر پارٹی تنظیموں، پارٹی کے ارکان اور عہدیداروں کی مسلسل حوصلہ افزائی کی جانی چاہیےتا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے سائنسی انداز میں فیصلے کریں اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں، جس کے نتیجے میں ایسی کامیابیاں حاصل کی جا سکیں جو عملی تجربے، عوام اور تاریخ کی کسوٹی پر پوری اتریں۔
24اگست کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے تحت پارٹی کی تعمیر کے مرکزی رہنما گروپ نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کی روح کا مکمل مطالعہ کرنے اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے تحت پارٹی کی تعمیر کے مرکزی رہنما گروپ کے سربراہ چائی چھی نے اجلاس کی صدارت کی اور خطاب کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے تحت پارٹی کی تعمیر کے مرکزی رہنما گروپ کے نائب سربراہ لی شی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ پارٹی کی تعمیر کے مرکزی رہنما گروپ کے ارکان اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
