چینی صدر کا صوبہ حہ نان کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر زور

0

بیجنگ (ویب ڈیسک)سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  صوبہ حہ نان  میں اپنے حالیہ معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ نئے دور اور نئے سفر میں  حہ نان کا مرکزی خطے کے طور پر  فروغ ، دریائے زرد  کے طاس میں ماحولیاتی تحفظ  اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی، جامع طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے، جدید صنعتی نظام اور ایک مضبوط زرعی صوبے کی تعمیر ،  اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے ، تاکہ چین کے اس وسطی صوبے میں  چینی طرز کی جدیدکاری کے فروغ میں ایک نیا باب رقم کیا جائے ۔ شی جن پھنگ نے19 سے 20 مئی تک  صوبہ حہ نان  کے شہر  لویانگ اور چینگ چو کا  دورہ کیا۔

20 تاریخ کی صبح شی جن پھنگ نے  حہ نان کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔ انہوں نے  تمام پہلوؤں میں  صوبے  کی حاصل کردہ  کامیابیوں کی توثیق کی اور اگلے مرحلے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی چینی طرز کی جدیدکاری کے لئے ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ ایک بڑے معاشی صوبے کی حیثیت سے، حہ نان کو حقیقی معیشت کی بنیاد کو مزید مستحکم کرنا چاہئے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو رہنما کے طور پر لینا چاہئے، مقامی حالات کے مطابق نئے معیار کی پیداواری  قوتوں کو فروغ دینا   چاہئے، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے جدید صنعتی نظام کی حمایت میں اضافہ کرنا چاہئے۔

زرعی زمین کے تحفظ اور تعمیر کو مضبوط بنانا، غذائی تحفظ کی ذمہ داری اٹھانا، جدید زرعی صنعتی  چین کو وسعت دینا، شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی کے ساتھ دیہی علاقوں کی جامع بحالی کو فروغ دینا اور شہری اور دیہی علاقوں کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ اہم دریاؤں کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ اور  انتظام کو مستقل طور پر مضبوط بنانا ، آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول ، اور ایک ٹھوس ماحولیاتی تحفظ کی باڑ  ضروری ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال کے آغاز سے چین کے کچھ علاقوں کو  خشک سالی کا سامنا رہا  اور کچھ علاقوں میں بدستور جاری ہے ۔متعلقہ محکموں کو شہری اور دیہی رہائشیوں کو فراہمی آب اور زرعی آبپاشی کی ضروریات کو یقینی بنانے کی خاطر پانی کی ترسیل کو مضبوط بنانے کے لئے قریبی تعاون کرنا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.