چین کی روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات اور بحران کے سیاسی حل کی حمایت

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور روس کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  یوکرین بحران کے معاملے پر چین امن کے لیے سازگار تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور  روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات  اور سیاسی حل  کی حمایت کرتا ہے  ۔  

چین امید کرتا ہے  کہ تمام فریق بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ایک منصفانہ، دیرپا اور پابند امن معاہدے تک پہنچ  سکیں گے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.