جاپانی جارحیت کیخلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کی تیسری ریہرسل کامیابی کے ساتھ مکمل

بیجنگ (ویب ڈیسک)23 اگست کی شام پانچ بجے سے 24 اگست صبح پانچ بجے تک، بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب کی تیسری اور آخری ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔

ریہرسل میں تقریب کےتمام پہلووں ، کوآرڈینیشن کے عمل، اور کمانڈ اینڈ آپریشن کی جامع جانچ پڑتال کی گئی ہے جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment